جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سعودی عرب کو سونے کے نئے ذخائر مل گئے

سعودی عرب کی کان کن کمپنی معادن کو مکہ مکرمہ کے علاقے میں سونے کے نئے ذخائر مل گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اس حوالے سے کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے موجودہ منصورہ مسارہ سونے کی کان کے جنوب میں سونے کے متعدد ذخائر دریافت کیے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ لیے گئے نمونوں نے اعلیٰ درجے کے سونے کے ذخائر کی موجودگی کی نشاندہی کی ہے۔

معادن کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ دریافت اس علاقے میں سونے کی کان کنی کو وسعت دینے کے امکانات کی نشاندہی کرتی ہے۔

کمپنی کے دستاویزات کے مطابق اس دریافت پر اگلے سال کام شروع ہونے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.