سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 632 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مملکت میں اس وبا سے 2 مریض بھی انتقال کرگئے۔
ریاض سے سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 44 ہزار 374 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا سے 2 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد وہاں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار 996 ہوگئی ہے۔
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 995 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے ساتھ ہی کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 7 لاکھ 22 ہزار 468 ہوگئی ہے۔
Comments are closed.