ریاض: سعودی عرب مشکل وقت میں ایک بار پھر مدد کو آگیا، پاکستان کیلئے مالی معاونت کا اعلان کردیا ہے، جس سے ملکی معیشت اور کم ہوتے زرمبادلہ ذخائر کو سہارا ملے گا۔
سعودی سرکاری نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کی مالی معاونت کے لیے تین ارب ڈالر کے سپورٹ فنڈ کا اعلان کیا ہے، سعودی عرب کی جانب سے یہ رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرائی جائے گی۔
اس کے علاوہ سعودی عرب ایک سال کے دوران ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں 1.2 ارب ڈالرز کی فنانسنگ بھی فراہم کرے گا۔
سعودی عرب کی طرف سے کی گئی مالی معاونت سے ملک کی معیشت کو سہارا ملے گا، اور ڈالر کی بڑھتی قیمت میں کمی کا امکان ہے، جبکہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بھی مستحکم ہوں گے۔
اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ سعودی عرب زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کیلئے 3 ارب ڈالر دے گا، یہ رقم ہمارے لیے بہت مفید ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام بھی جلد بحال ہوجائے گا، ایک آدھ چیز کے علاوہ سب طے ہوچکا ہے، آئی ایم پروگرام کے حوالے سے کوئی غیر یقینی کی صورتحال نہیں ہے۔
Comments are closed.