سعودی عرب نے ترکیہ کی دفاعی فرم ‘بائیکار’ کے ساتھ ڈرون تیار کرنے کا اسٹریٹیجک معاہدہ کرلیا۔
سعودی عرب ملٹری انڈسٹریز (سامی) نے اس سے متعلق ٹوئٹر پر بیان جاری کیا۔
سامی نے کہا کہ یہ معاہدہ قومی دفاع اور مقامی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کیلئے سعودی عرب ملٹری انڈسٹریز کے کردار کو وسعت دے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں وزارت دفاع ‘بائیکار ٹیک’ کے ساتھ مقامی سطح پر ڈرون تیار کرنے کے معاہدے کا اعلان کرتی ہے۔
جولائی میں سعودی عرب نے ‘بائیکار’ سے ترک ڈرون خریدنے کا معاہدہ کیا تھا، یہ ترکیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی معاہدہ تھا۔
Comments are closed.