جمعرات 6؍صفر المظفر 1445ھ24؍اگست 2023ء

سعودی عرب کا برکس میں شمولیت کی دعوت کا خیرمقدم

سعودی عرب نے برکس میں شمولیت کی دعوت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ برکس میں شمولیت کی تفصیلات کا جائزہ لے کر گروپ میں شامل ہونے کا فیصلہ کریں گے۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ دنیا کی اُبھرتی ہوئی معیشتوں کی تنظیم برکس میں شمولیت کی دعوت کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برکس معاشی تعاون مضبوط بنانے کے لیے فائدہ مند اور اہم چینل ہے، برکس میں شمولیت کی تفصیلات کا جائزہ لیں گے اور یکم جنوری سے پہلے شمولیت کا مناسب فیصلہ کریں گے۔

برکس گروپ نے آج 6 نئے ممالک سعودی عرب، یو اے ای، ایران، مصر، ارجنٹائن اور ایتھوپیا کو گروپ میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

نئے ممالک کی شمولیت یکم جنوری 2024 سے نافذ العمل ہو گی، برکس برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا پر مشتمل تنظیم ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.