بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودی عرب پر حوثیوں کے ڈرون حملےکی کوشش ناکام

سعودی عرب پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

ریاض سے عرب میڈیا کے مطابق بارودی مواد سے لدا ڈرون طیارہ ابہا ایئرپورٹ کی جانب بڑھ رہا تھا۔ 

سعودی میڈیا نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی دفاعی نظام نے ڈرون طیارے کو فضا میں ہی تباہ کر ڈالا۔ 

سعودی میڈیا نے مزید بتایا کہ ڈرون طیارے کا تباہ شدہ ملبہ گرنے سے 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس صورتحال کے باعث ابہا ایئرپورٹ پر پروازیں کچھ دیر معطل ہونے کے بعد بحال ہوئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.