بدھ 7؍محرم الحرام 1445ھ26؍جولائی 2023ء

سعودی عرب پاکستان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا، سفیر نواف بن سعید

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاک سعودی تعلقات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔

اسلام آباد میں تحریک دفاع حرمین شریفین کے زیر اہتمام پاک سعودی تعلقات کانفرنس منعقد ہوئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب کا پاکستان سے تعلق سگے بھائیوں سے بھی زیادہ ہے۔

پاکستان سعودی عرب کا اہم اتحادی ہے، اس کے ساتھ کھڑے رہیں گے، سعودی وزیر خزانہ

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کی دوستی دنیا میں ایک مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حجاج کو سعودی عرب میں کسی قسم کی مشکل پیش نہیں آنے دینا چاہتے۔

سعودی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام ایک دوسرے کے دلوں میں بستے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.