
سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی آباد کاری کے منصوبوں کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں آباد کاری کے منصوبوں کو پھر مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات سے امن کے عمل کی بحالی کے امکانات کو نقصان پہنچے گا۔
سعودی وزیرِ خارجہ نے شام اور ترکیہ میں آنے والے ہولناک زلزلے کے حوالے سے کہا کہ شام اور ترکیہ میں زلزلے کے بعد ہر طرف سے مناسب ردِ عمل کی ضرورت ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام فریقوں سے شام میں امداد کی آمد کو محفوظ بنانے اور شام کے تمام علاقوں تک امداد پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
Comments are closed.