سعودی عرب نے ترکی، بھارت، ایتھوپیا اور ویتنام جانے والے اپنے شہریوں پر عائد کورونا کی سفری پابندیاں ختم کردیں۔
رواں ماہ کے آغاز میں سعودی حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے نافذ کردہ کئی پابندیاں ختم کر دی تھیں۔
شہریوں پر پابندی تھی کہ وہ تعلیمی اداروں، ریستوران، لائبریریز یعنی تمام ’’اِنڈور‘‘ مقامات پر چہرے پر ماسک لگائیں گے، لیکن یہ پابندی جون کے پہلے ہفتے میں ختم کردی گئی تھی۔
Comments are closed.