منگل12؍ربیع الثانی 1444ھ 8؍نومبر2022ء

سعودی عرب میں 40 دن بعد شدید سردی کی پیشگوئی

سعودی عرب میں 40 دن بعد موسم سرما کا آغاز ہوگا جس کے ساتھ ہی موسم شدید سرد ہو جائے گا۔

مقامی میڈیا کے مطابق ماہر موسمیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں سردی کی لہر کا آغاز ہوگا، جو بعدازاں پورے ملک میں پھیل جائے گی۔ 

دوسری طرف محکمہ موسمیات نے پیر کو جازان، باحہ اور عسیر میں مطلع ابر آلود رہنے اور مدینہ، الجوف اور شمالی علاقوں میں گرد وغبار  کی پیشگوئی کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.