سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 17 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین کو گرفتار کرلیا گیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں 2 سے 11 نومبر کے درمیان 17 ہزار 305 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق گرفتار شدگان میں سے 10 ہزار 804 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی، 3 ہزار 890 سرحدی قوانین کی خلاف ورزی جبکہ 2 ہزار 611 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے۔
اسی عرصہ کے دوران 626 افراد کو سرحد عبور کر کے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا۔
Comments are closed.