سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 850 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ عالمی وباء میں مبتلا 9 افراد انتقال کرگئے۔
ریاض سے سعودی وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 32 ہزار 785 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 9 افراد انتقال کرگئے۔ اس طرح سعودی عرب میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہزار 320 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 975 مریض صحتیاب ہوئے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 14 ہزار 362 ہوگئی ہے۔
Comments are closed.