سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 49 نئےکیس رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
ریاض سے سعودی وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 48 ہزار 666 ہوگئی ہے۔
سعودی وزارت صحت نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 796 ہوگئی ہے، جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے 35 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔
وزارت صحت نے بتایا کہ اب کورونا سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 605 ہوگئی ہے۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق کورونا کے 61 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Comments are closed.