سعودی عرب میں کورونا وائرس سے مزید 6 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ اس طرح مملکت میں وبا سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد 8545 ہوگئی ہے۔
ریاض سے سعودی وزارت صحت نے اس حوالے سے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 224 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 44 ہزار 449 ہوگئی ہے۔
سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 3054 ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.