سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1376 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ عالمی وبا سے متاثرہ 3 مریض انتقال کرگئے۔
ریاض سے سعودی وزارت صحت کے جاری اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 37 ہزار 334 ہوگئی۔
اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3 مریضوں کا انتقال ہوا۔ اس طرح مملکت میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 981 ہوگئی۔
مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2596 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، یوں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد7 لاکھ 7 ہزار 492 ہوگئی۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے 933 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Comments are closed.