hookup Millerton gay byu hookups hookup Wyoming office hookup cancer man and hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودی عرب میں کورونا کے مزید 846 کیسز، ایک مریض انتقال کرگیا

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید 846 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وبا کے باعث ایک مریض کا انتقال ہوگیا۔ 

ریاض سے سعودی وزارت صحت نے مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تازہ صورتحال بتادی۔ 

وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 846 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں جس کے بعد یہاں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 756 ہزار 82 ہوگئی ہے۔ 

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کا ایک مریض انتقال کرگیا جس کے بعد مملکت میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 878 ہوگئی ہے۔ 

اسی طرح سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 262 مریض صحتیاب ہوئے جس کے بعد یہاں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار 115 ہوگئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق کورونا کے 61 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.