سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 13 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ریاض سے سعودی وزارتِ صحت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 39 ہزار 344 ہوگئی ہے۔
سعودی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 مریض انتقال کرگئے۔
سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار 984 ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 136 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
سعودی وزارت صحت نے مزید بتایا کہ سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 7 لاکھ 11 ہزار 556 ہوگئی ہے۔
Comments are closed.