سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ بچوں کو پیسنجر سیٹ پر بٹھانے کی خلاف ورزی پر جرمانوں کا نفاذ کیا گیا ہے۔
ریاض سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 10 سال سے کم عمر بچوں کو پیسنجر سیٹ پر بٹھانا خلاف ورزی ہے۔
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ بچوں کو پچھلی سیٹ پر مخصوص کرسی پر بٹھانا ضروری ہے۔
محکمہ ٹریفک نے مزید کہا کہ 10 سال سے کم عمر بچوں کو پیسنجر سیٹ پر بٹھانے پر کم سے کم 300 جبکہ زیادہ سے زیادہ جرمانہ 500 ریال ہوگا۔
Comments are closed.