بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودی عرب میں پہلی خواتین فٹبال لیگ کا 22 نومبر سے آغاز

سعودی عرب میں پہلی خواتین فٹبال لیگ کا آغاز 22 نومبر سے ہوگا، خواتین فٹبال لیگ علاقائی ٹیموں کے درمیان 2 مراحل میں کھیلی جائے گی۔

سعودی فٹبال فیڈریشن (ایس ایف ایف) کے مطابق پہلے مرحلے میں 16 ٹیمیں ریاض، جدہ اور دمام میں میچز کھیلیں گی۔

ایس ایف ایف کے مطابق کوالیفائی کرنے والی ٹیمیں کنگڈم فائنل چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مقابلوں میں حصہ لیں گی۔

ایس ایف ایف کا مزید کہنا ہے کہ کنگڈم فائنل چیمپئن شپ اگلے سال جدہ میں ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.