اتوار 18؍رمضان المبارک 1444ھ 9؍اپریل 2023ء

سعودی عرب میں حُسن قرأت کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ کس نے جیتا؟

سعودی عرب میں حُسن قرأت کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ہوا جس میں جیتنے والوں کو انعامات بھی دیے گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ’عطر الکلام‘ پروگرام کی آخری قسط میں 20 فاتحین کو انعامات سے نوازا گیا۔

تلاوت کی کیٹیگری میں پہلا انعام 30 لاکھ سعودی ریال (23 کروڑ روپے) ایران کے یونس شاہ مرادی نے جیتا۔

تلاوت میں سعودی عرب کے عبد العزیز الفقیہ نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے 20 لاکھ ریال اور مراکش کے زکریا الزریک نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے 10 لاکھ ریال انعام حاصل کیا۔

مراکش کے ہی عبداللّٰہ الدغری نے چوتھی پوزیشن لی، انہیں 7 لاکھ ریال انعام ملا۔

عرب میڈیا کے مطابق اذان کی کیٹیگری میں سعودی عرب کے محمد آل شریف سب سے آگے نکل گئے اور وہ 20 لاکھ ریال انعام کے حق دار ٹھہرے۔

عطر الکلام مقابلوں کے دوران گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے بھی مختلف کیٹیگریز میں 6 سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔

اس موقع پر جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی الشیخ کا کہنا تھا کہ عطر الکلام مقابلوں کو پوری دنیا کے مسلمانوں نے سراہا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قرآن مجید کی فضیلت کو فروغ دینے کا موقع میسر آیا۔

ترکی الشیخ کا کہنا تھا کہ اگلے سال بھی یہ مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.