سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 45 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ریاض سے سعودی وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 50 ہزار 88 ہوگئی ہے۔
سعودی وزارت صحت نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک مریض انتقال کرگیا، اس طرح مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 850 ہوگئی ہے۔
جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 72 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
سعودی وزارت صحت نے بتایا کہ سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 39 ہزار277 ہوگئی ہے۔
Comments are closed.