سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1226 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
ریاض سے سعودی وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 4 ہزار 960 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے مزید بتایا کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 14 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح سعودی عرب میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 20 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1128 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 4 لاکھ 86 ہزار 11 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ ایکٹیو کورونا کیسز 10 ہزار 929 ہیں جبکہ 1430 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Comments are closed.