سعودی عرب میں اسمارٹ فونز گیمرز کا انتخاب رہے، ایک تہائی آن لائن گیمرز سہولت کیلئے اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 73 فیصد گیمرز اسمارٹ فونز استعمال کرتے ہیں کیونکہ یہ دیگر ڈیوائسز کے مقابلے میں زیادہ سہل ہے۔
دوسرے نمبر پر گیم کنسولز رہے جو مائیکروسافٹ ایکس باکس اور سونی پلے اسٹیشن تیار کرتے ہیں، 34 فیصد گیمرز گیمنگ کنسول استعمال کرتے ہیں۔
ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ کمپیوٹرز پر گیمنگ کرنے والے افراد کی تعداد 33 فیصد رہی جبکہ اعلیٰ معیار کے گیمنگ کمپیوٹر 14 فیصد گیمرز استعمال کرتے ہیں۔
یہ تحقیق کرنے والی برطانوی ریسرچ فرم کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں گیمنگ چَھٹی بڑی آن لائن سرگرمی ہے جبکہ پہلی بڑی آن لائن سرگرمی سوشل میڈیا کا استعمال ہے جسے 41 فیصد انٹرنیٹ صارفین بروئے کار لاتے ہیں۔
سعودی عرب 2030 تک 30 نئے گیم اور اس شعبے میں 40 ہزار نئی ملازمتیں تخلیق کرے گا۔
ولی عہد محمد بن سلمان نے نیشنل گیمنگ اینڈ اسپورٹس اسٹریٹجی پچھلے سال ستمبر میں متعارف کروائی تھی جس میں اس انڈسٹری کے اندر جامع سرمایہ کاری کا منصوبہ درج ہے۔
Comments are closed.