سعودی عرب میں عوام کو دھوکا دے کر ان کے بینک اکاؤنٹس سے رقوم نکلوانے والے 11 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
ریاض سے سعودی پبلک پراسیکیوشن کے اعلامیہ کے مطابق ملزمان بینک اہلکار بن کر عوام کو ایس ایم ایس بھیج کر اکاؤنٹ بحال کروانے کا کہتے تھے۔
سعودی پبلک پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان عوام کو کہتے کہ اکاؤنٹ بند کر دیا گیا ہے اور اے ٹی ایم کارڈ غیرموثر ہوگیا ہے۔ اس طرح وہ عوام سے ان کے اکاؤنٹ کے حوالے سے ضروری معلومات لے کر بینک اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرتے اور رقم نکال لیتے تھے۔
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے اس کارروائی کے بعد انتباہ جاری کرتے ہوئے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو اس حوالے سے خبردار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے مزید کہا کہ سعودی عرب کا کوئی بینک اپنے اکاؤنٹ ہولڈر سے نجی معلومات کیلئے رابطہ نہیں کرتا۔
Comments are closed.