
سعودی دارالحکومت ریاض کے متعدد اسکولوں کے طلبا میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ریاض سے عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکام نے متاثرہ اسکولوں کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا ہے جبکہ اسکولوں کی انتظامیہ کو آن لائن تدریسی نظام اپنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3045 نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 3 مریض انتقال کر گئے۔
Comments are closed.