بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودی عرب سے آئے قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ ہو گا

سعودی عرب سے رہا ہوکر پاکستان آنے والے قیدیوں کا لاہور ایئر پورٹ پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

لاہور ایئر پورٹ کے ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کا ٹیسٹ کلیئر ہونے کے بعد قیدیوں کو گھروں کو جانے کی اجازت دی جائے گی۔

لاہور ایئر پورٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب سے رہائی پانے والے 28 میں سے 19 قیدی سرکاری اخراجات پر لاہور پہنچے ہیں۔

لاہور ایئر پورٹ کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سرکاری اخراجات پر پاکستان آنے والے قیدیوں کے علاوہ 9 قیدی ذاتی سفری خرچ پر لاہور پہنچے ہیں۔

سعودی عرب میں معمولی جرائم کے مرتکب 28 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے، رہائی پانے والے پاکستانی خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے۔

لاہور ایئر پورٹ کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب سے رہائی پانے والے 19 میں سے 7 قیدیوں کا تعلق ضلع مہمند سے ہے۔

رہائی پانے والے پاکستانیوں نے وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان اور سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیاہے۔

قیدیوں کا کہنا تھا کہ حکومت کے شکر گزار ہیں کہ ہماری رہائی کیلئے اقدامات کیئے، حکومت اور عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے جرمانے بھی ادا کیئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 کروڑ 96 لاکھ 14 ہزار 894 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 42 لاکھ 49 ہزار 394 ہو گئیں۔

قیدیوں نے یہ بھی کہا کہ اپنے ملک واپس آ کر انتہائی خوشی ہو رہی ہے،لمبے عرصے بعد اپنے پیاروں سے ملنے کے لیے بیتاب ہیں۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی درخواست پر خادمِ حرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز نے ان 28 پاکستانیوں کو معافی دی ہے۔

رہائی پانے والے پاکستانی خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے جہاں ایئر پورٹ پر پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری نے قیدیوں کا استقبال کیا۔

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 7 فی صد سے زائد ہو گئی، جبکہ گزشتہ روز کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ 36 اموات ہوئیں۔

اس موقع پر سینیٹر اعجاز چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل 62 اور آج 28 لوگ وطن واپس آئے ہیں، اس کے لیے سعودی حکومت کے بھی شکر گزار ہیں۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر نے مزید کہا کہ ان پاکستانیوں کو عمران خان کی کاوشوں سے اپنے پیاروں سے ملنے کا موقع ملا ہے۔

سینیٹر اعجاز چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت گلف میں پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.