بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک میں برفباری کے بکھرتے رنگ

مشرقِ وسطیٰ میں برفباری: سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ کے اکثر ممالک میں برفباری کے مناظر

شام

شام کے شہر ادلب میں برفباری کے مناظر جہاں کئی علاقوں میں 15 سینٹی میٹر سے بھی زیادہ برفباری ہوئی

لبنان

لبنان میں برفباری کے باعث کووڈ ویکسینیشن مہم بھی تعطل کا شکار رہی

اکثر افراد کو یہ تصاویر دیکھ کر شاید ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ یہ کوئی انھونی بات ہے، حالانکہ عام طور بھی مشرقِ وسطیٰ کے اکثر علاقوں میں برفباری ہوتی ہے۔

تاہم اکثر افراد نے اس برفباری کو موسمیاتی تبدیلی سے منسلک کیا اور کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے مخالف بات کرنے والے افراد آج کہاں ہیں؟

فلسطین

فلسطین اور اسرائیل میں بھی برفباری ہوئی اور آنے والے دنوں میں موسم میں شدت آنے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

برف باری کے باعث مشرقِ وسطیٰ کے متعدد علاقوں میں ٹریفک کے مسائل سامنے آئے اور کہیں کووڈ 19 کی ویکسینیشن بھی تعطل کا شکار رہی۔ اسی طرح کچھ ممالک میں تعلیمی ادارے بھی بند رہے۔

شام کا دارالحکومت دمشق بھی برفباری میں ڈھکا رہا اور ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صنا کے مطابق کچھ حصوں میں 15 سینٹی میٹر سے بھی زیادہ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

شام

شام میں برفباری کے بعد برف کے گولے بنا کر ان سے کھیلتی ایک بچی، یہ کھیل یہاں بچوں کے لیے یقیناً نیا ہو گا

جہاں شدید گرمی کے باعث سڑکوں پر سراب بنا کرتے تھے، وہاں اب بلڈوزرز سڑک سے برف ہٹاتے دکھائی دیے۔

لبنان میں بھی برفباری تو ہوئی لیکن ساتھ ہی یہاں تیز ہوائیں بھی چلتی رہی ہیں اور ملک کے محکمہ موسمیات کے مطابق یہ برفانی طوفان میں جمعرات کو مزید شدت آ سکتی ہے۔

شام

اکثر ممالک میں ٹریفک کے بھی مسائل سامنے آتے رہے، لیکن یقیناً برفباری میں بائیک چلانے کا مزہ ہی الگ ہے

ادھر اسرائیل اور فلسطین میں برفباری ہوئی اور اسرائیل کے محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں پورے ملک میں موسم سرد رہے گا اور طوفانی بارش کا بھی امکان ہے۔

ایک صارف نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں دمشق سے بیروت کی جانب جانے والی برف سے ڈھکی ہوئی سڑک کے مناظر دکھا رہی ہیں۔

ادھر سعودی عرب کے پہاڑی علاقوں میں بھی برفباری کے بعد اکثر افراد سوشل میڈیا پر تبوک شہر میں برفباری کے دوران اونٹوں کی ویڈیو شیئر کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اونٹ بھی اس موسم کو دیکھ کر ابہام کا شکار ہیں۔

فلسطین

خیال رہے کہ سعودی عرب کے شہر تبوک میں برفباری ہونا کوئی اچنبھے کی بات نہیں۔ یہ شہر سعودی عرب اور اردن کی سرحد پر واقع ہے اور یہاں پر گذشتہ ماہ بھی برفباری دیکھنے میں آئی تھی۔

سوشل میڈیا پر اکثر افراد اس بات کی جانب بھی توجہ دیتے نظر آئے کہ ہمیں اس گھڑی میں مشرقِ وسطیٰ میں ان جنگ زدہ علاقوں کو نہیں بھولنا چاہیے جہاں برفباری کے باعث لوگ متاثر بھی ہو سکتے ہیں۔

BBCUrdu.com بشکریہ
You might also like

Comments are closed.