بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودی عرب: ریستورانوں میں ٹیبل سسٹم بحال

سعودی عرب میں ریستورانوں میں ٹیبل سسٹم بحال کردیا گیا جبکہ کنٹرولر کی تعیناتی لازمی قرار دے دی گئی۔

سعودی وزارت بلدیات کے مطابق گاہکوں کے لیے ماسک کا استعمال ضروری ہوگا اور کارکنان بھی ڈیوٹی کے دوران ماسک کا اہتمام لازمی کریں گے۔

سعودی وزارت بلدیات نے ہدایت جاری کی کہ ملازمین بار بار ہاتھ دھوئیں اور الیکٹرانک مینیو پیش کیا جائے۔

سعودی وزارت بلدیات کی ہدایات کے مطابق باورچی خانے میں ملازمین کی تعداد کم اور بھیڑ بھاڑ سے بچا جائے، ریستورانوں میں دو ٹیبل کے درمیان کم از کم تین میٹر کا فاصلہ رکھا جائے۔

سعودی عرب کے تمام شہروں کے ہزاروں ریستورانوں اور قہوہ خانوں میں ٹیبل سروس پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

اس کے علاوہ سعودی عرب میں بند قہوہ خانوں میں شیشہ اور حقہ پیش کرنے کی بھی مشروط اجازت ہوگی، شیشہ اور حقہ کے آلات صرف ایک بار ہی استعمال کیے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.