عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے سعودی عرب کو تیز ترین ترقی کرنے والی معیشت قرار دیا ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے جی 20 ممالک میں سعودی عرب کی معیشت کو سب سے تیز ترقی کرنے والی معیشت قرار دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق عالمی ادارے نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے تیل کے علاوہ پیداوار میں واضح ترقی کی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق آئی ایم ایف نے وژن 2030 کے اہداف اور مقاصد کی تکمیل کے لیے حکومتی اقدامات کو مستحکم قرار دیا۔
آئی ایم ایف نے خواتین کو بااختیار بنانے اور لیبر مارکیٹ میں خواتین کی حصہ داری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سعودی لیبر مارکیٹ کو بہترین قرار دیا۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں بیروزگاری کی شرح میں تاریخی کمی ہوئی ہے، سعودی عرب میں 2023 کے دوران تیل کے علاوہ معیشت میں 4.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
Comments are closed.