سعودی حکام نے آٹے کے گودام سے 4 کروڑ 70 لاکھ نشہ آور گولیاں برآمد کرلیں، اس آپریشن کو ملک میں منشیات اسمگلنگ کو ناکام بنانے کا سب سے بڑا آپریشن بتایا جا رہا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ نشہ آور ادویات ایک گودام سے برآمد کی گئیں جو ریاض میں واقع ڈرائی پورٹ سے گودام منتقل کی گئی تھیں۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے ترجمان نے بتایا کہ منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 8 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
نارکوٹکس کنٹرول نے منشیات کی کھیپ کو ٹریک کیا اور گودام پر چھاپہ مار کر نشہ آور گولیاں برآمد کیں۔
Comments are closed.