سعودی عرب اور ایران کے اعلیٰ دفاعی حکام کی ملاقات میں دفاع اور سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز روس میں منعقدہ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر دونوں ممالک کے اعلیٰ دفاعی حکام کی ملاقات ہوئی۔
سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق وزیرِ دفاع کے معاون طلال العتیبی نے بین الاقوامی سلامتی سے متعلق 11 ویں ماسکو کانفرنس کے موقع پر ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف عزیز ناصر زادہ سے ملاقات کی۔
رپورٹس کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد اس ملاقات کو نئی پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مارچ میں 7 سال کے بعد تعلقات بحال ہوئے تھے۔
Comments are closed.