بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودی شہریوں کی اکثریت عید کے دن کیا کرتی ہے؟ سروے نتائج سامنے آگئے

قومی مرکز برائے سروے کا کہنا ہے کہ بیشتر سعودی شہری عید کے دن کا ابتدائی حصہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گزارتے ہیں جبکہ 3 فیصد نماز عید کے فوری بعد سو جاتے ہیں۔

عرب میڈیا نے عید کی مصروفیات کے حوالے سے عوامی سروے کیا، جس میں ایک ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے، جن میں سے 60 فیصد شہریوں نے کہا کہ وہ عید کی نماز پڑھنے کے بعد اپنے والدین، بھائی بہن، اہلیہ اور بچوں کے ساتھ دن کا بیشتر حصہ گزارتے ہیں۔

سروے میں 35 فیصد نے رائے دی کہ وہ عید کا دن اپنے خاندان کے ساتھ گزارتے ہیں تاکہ اس روز کی خوشیوں کا لطف اٹھایا جا سکے۔

سروے میں شامل 3 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ عید کی نماز ادا کرنے کے فوری بعد سو جاتے ہیں تاکہ ان کی نیند کی روٹیں خراب نہ ہو، جو رمضان کے دوران بن گئی تھی جبکہ 2 فیصد عید کے دن ڈیوٹی پر ہوتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.