بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودی شاہ سلمان سے امریکی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

سعودی میڈیا نے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور امریکا کے صدر جو بائیڈن کے درمیان فون پر ہونے والی اس گفتگو کی تصدیق کی ہے۔

ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران دونوں سربراہاں کے درمیان سعودی عرب میں شہری اہداف کے خلاف حوثیوں کی کارروائیوں اور علاقائی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی صدر جوبائیڈن کے نام پیغام ارسال کردیا۔

سعودی میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان تعاون کے فروغ اور خطے میں استحکام کی ضرورت پر گفتگو بھی کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.