منگل 18؍جمادی الاول 1444ھ 13؍دسمبر 2022ء

سعودی حکومت کی سیاحت پر کثیر اخراجات، سیاحوں کی تعداد میں اضافہ

سعودی عرب کی وزارت سرمایہ کاری نے کہا ہے کہ اس سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران سیاحت پر ساڑھے 38 ارب ریال خرچ کیے گئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت سرمایہ کا کہنا ہے کہ کثیر سرمایہ کاری کی وجہ سے اس عرصے میں مملکت میں آنے والے غیرملکی سیاحوں کی تعداد بڑھ کر 61 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ 

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران سعودی عرب آنے والے غیرملکی سیاحوں کی تعداد میں سالانہ بنیاد پر 575.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 

جبکہ مقامی سیاحوں کی تعداد میں 42.3 فیصد اصافہ کے بعد یہ تعداد 21.4 ملین ریکارڈ کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.