جمعرات 15؍رمضان المبارک 1444ھ 6؍اپریل 2023ء

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ملاقات ہو گئی

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی ملاقات ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کی سفارتی تعلقات مزید بڑھانے کے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں سعودی عرب اور ایران کے سفارتخانے دوبارہ کھولنے کے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔

چینی میڈیا کے مطابق سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ نے چینی ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔

دونوں ممالک کے وزراءِ خارجہ نے سفارتخانوں کے دوبارہ کھولنے کی راہ ہموار کرنے کے لیے جلد دوطرفہ ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد ایرانی صدر کا دورہ سعودی عرب متوقع ہے۔

ایران کے نائب صدر نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی دورے کی دعوت قبول کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلقات میں بحالی کے اقدامات اچانک نہیں بلکہ منصوبہ بندی کے تحت ہوئے، پڑوسی ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات ہماری حکمت عملی کا حصہ ہے۔

نائب صدر کا کہنا ہے کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کی حکمت عملی پر عمل کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.