جمعرات یکم رمضان المبارک 1444ھ23؍مارچ2023 ء

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے ایک دوسرے کو رمضان کی مبارکباد دی۔

سعودی عرب اور ایران اگلے دو ماہ کے دوران اپنے ملکوں میں سفارتخانے اور قونصل خانے دوبارہ کھولیں گے۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے سفارتخانوں کے دوبارہ کھولنے کی راہ ہموار کرنے کے لیے جلد دوطرفہ ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ 10 مارچ کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط ہوئے تھے جس کے تحت دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات دوبارہ قائم کرنے اور سفارتخانوں کو کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.