سعودی عرب کی جانب سے دہشت گردوں کے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ پر گزشتہ روز کیئے گئے حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
سعودی عرب نے کابل دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء سے اظہارِ ہمدردی بھی کیا ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ کا کابل ایئر پورٹ پر ہوئے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سعودی عرب افغانستان میں ہونے والے واقعات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ نے جاری کیئے گئے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ افغانستان میں جلد از جلد استحکام کے خواہش مند ہیں۔
واضح رہے کہ گزشت روز کابل ایئر پورٹ کے قریب ہونے والے 3 دھماکوں میں بچوں سمیت 90 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں 13 امریکی بھی شامل ہیں، جبکہ 140 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
Comments are closed.