سعودی ایوانِ شاہی کا کہنا ہے کہ بارانِ رحمت کے لیے سعودی عرب کی تمام مساجد میں آج صبح نمازِ استسقاء ادا کی جائے گی۔
سعودی ایوانِ شاہی کی جانب سے جاری کیئے گئے بیان کے مطابق نمازِ استسقاء کا سب سے بڑا اجتماع مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں ہو گا۔
سعودی عرب کے وزیرِ اسلامی امور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مساجد میں نمازِ استسقاء سورج طلوع ہونے کے 10 منٹ بعد ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سنتِ رسول اکرم ﷺ پر عمل کرتے ہوئے بارانِ رحمت کے لیے مملکت بھر میں نمازِ استسقاء کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.