بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودیہ سے 85 قیدی لانے کیلئے 20 جولائی کو فلائٹ چلے گی: غلام سرور خان

وفاقی وزیرِ ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے 85 پاکستانی قیدی واپس لانے کے لیے 20 جولائی کو فلائٹ چلائی جائے گی۔

سینیٹ کے اجلاس میں نزہت صادق کے ایئر لائنز کی اضافی بکنگ اور منسوخی کی وجہ سے پاکستانیوں کو درپیش مشکلات پر توجہ دلاؤ نوٹس پر وفاقی وزیرِ ہوا بازی غلام سرور نے جواب دیا۔

وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کو 3 بار وفاق اور 6 بار پنجاب میں حکومت ملی،ان کے دور میں سبزیاں بھی درآمد کی گئیں،ان لوگوں نے کبھی بھی کسان دوست بجٹ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا کی ایوی ایشن کی صنعت دباؤ میں ہے، مئی میں فیصلہ ہوا تھا کہ ان باؤنڈ فلائٹس کی کمی کر دی جائے۔

غلام سرور خان نے کہا کہ بروقت اطلاع دے دی گئی لیکن پھر بین الاقوامی ایئر لائنز نے اوور بکنگ کی، اس پر بین الاقومی ایئر لائنز کو شوکاز نوٹس جاری کر کے وضاحت مانگی ہے۔

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس لاہور میں ملاقات کی ہے جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے اب فلائٹس کو 20 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کر دیا ہے، یکم سے 20 جولائی تک دبئی سے مسافروں کو واپس لانے کے لیے 55 فلائٹس چلائی جا رہی ہیں۔

وفاقی وزیرِ ہوا بازی غلام سرور خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملائیشیا، کابل، لندن، مانچسٹر اور پیرس سے فلائٹس چلائی جا رہی ہیں تاکہ لوگ عید اپنے پیاروں کے ساتھ منائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.