وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم کی الوداعی تقریر کی خبروں کی تردید کردی۔
میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی الوداعی تقاریر کی خبروں میں صداقت نہیں۔
صحافی نے وفاقی وزیر سے استفسار کیا کہ آپ نے سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کیا ہے، آپ اپیل بھی کرسکتے تھے۔
اس پر خواجہ سعد رفیق نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ فیصلے پر اپیل کا فیصلہ مشورے سے کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے عدالت میں جو کہنا تھا کہا، اب قومی اسمبلی میں جواب دیں گے۔
Comments are closed.