وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق ڈیفنس لاہور میں پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کی رہائش گاہ پر ملاقات کے لیے پہنچ گئے۔
دونوں وزراء نے پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔
پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہٰی بھی پرویز خٹک کی رہائش گاہ پہنچے۔
پرویز الہٰی نے پرویز خٹک سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔
سابق اسپیکر اسد قیصر نے بھی پرویز خٹک سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما پرویز خٹک کی اہلیہ نوشہرہ میں انتقال کر گئی تھیں۔
اہلِ خانہ کے مطابق پرویز خٹک کی اہلیہ کچھ عرصے سے بیمار تھیں۔
Comments are closed.