بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعد رضوی کو نہیں چھوڑا جاسکتا ہے, وزیراعظم عمران خان

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، جس میں وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر کہا کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کو نہیں چھوڑا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت ہوا، جس میں عمران خان نے کہا کہ سعد رضوی کو نہیں چھوڑا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ فرانسیسی سفیر کی بے دخلی سے متعلق کوئی بات نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پولیس اور رینجرز پر حملہ کرنے والوں کے خلاف رینجرز کو ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.