تحریک لیبک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد حسین رضوی نکاح کیلئے قریبی ساتھیوں اور اہل خانہ کے ہمراہ نکہ کلاں اٹک پہنچ گئے ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سعد رضوی کا نکاح آج دوپہر میں ماموں کی بیٹی سے ہوگا، ان کے نکاح کی تقریب سادہ ہوگی اور اس میں خاندان کے افراد شریک ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ لاہور کی انتظامیہ نے سعد رضوی کے ولیمے کیلئے سبزہ زار گراؤنڈ میں تقریب کی اجازت دیدی ہے، ان کی دعوتِ ولیمہ اتوار 6 فروری دوپہر ایک بجے سبزہ زار گراؤنڈ میں ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹی ایل پی نے سعد رضوی کی دعوت ولیمہ کے لیے کارکنوں کو دعوتِ عام دے دی،جبکہ ولیمے کی تقریب کے کارڈ بھی تقسیم کر دیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سعد حسین رضوی کو گزشتہ سال نومبر میں جیل سے رہا کیا گیا تھا۔
Comments are closed.