روس کا اعلیٰ سطح کا وفد سستے تیل اور ایل این جی کی خریداری کے معاملے پر بات چیت کےلیے پاکستان پہنچ گیا۔
اسلام آباد میں کل سے پاکستان اور روس کے درمیان بین الحکومتی کمیشن کا 3 روزہ اجلاس شروع ہوگا۔
پاکستانی وفد کی قیادت وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق اور روسی وفد کی نمائندگی وزیر توانائی کریں گے۔
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک، اقتصادی امور اور وزارت خارجہ حکام بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اجلاس میں روس سے سستے تیل ، ایل این جی کی خریداری، باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بات ہوگی۔
Comments are closed.