بدھ 18؍جمادی الثانی 1444ھ11؍جنوری 2023ء

سستے آٹے کیلئے میرپورخاص میں مزدور جاں بحق، نواب شاہ میں متعدد خواتین زخمی ہوئیں، ایچ آر سی پی

پاکستان انسانی حقوق کمیشن (ایچ آر سی پی) نے ملک میں غذائی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سستے آٹے کیلئے میرپورخاص میں ایک مزدور جاں بحق، نواب شاہ میں متعدد خواتین زخمی ہوئیں،

ایچ آر سی پی نے کہا کہ سستے آٹے کیلئے دھکم پیل کے واقعات وفاقی و صوبائی حکومتوں کیلئے واضح تنبیہ ہیں۔

ایچ آر سی پی کا کہنا ہے کہ بڑھتی مہنگائی، خوراک کی قلّت، تقسیم کا ناقص طریقہ، بڑے پیمانے پر برطرفیاں ملک کو بحران کی طرف دھکیل رہی ہیں۔

پاکستان انسانی حقوق کمیشن نے کہا کہ مزدور ہرسنگھ کوہلی کی موت کی انکوائری کاغذی کارروائی سے زیادہ کچھ نہیں، چھ بچوں کا باپ ہرسنگھ کوہلی غذائی عدم تحفظ کا پہلا شکار نہیں۔

ایچ آر سی پی نے مزید کہا کہ ریاست نے پورےملک میں سستے داموں خوراک کی منصفانہ تقسیم کو ترجیح نہيں دی تو ایسے واقعات ہوتے رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.