
پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن ’فلائی جناح‘ کی پہلی افتتاحی پرواز کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئی۔
نجی شعبے کے تحت آپریٹ کی جانی والی فلائی جناح کی افتتاحی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔
تقریب کے بعد اہم شخصیات کو لے کر پرواز 9P672 نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے اسلام آباد کے لیے دوپہر 1 بج کر 11 بجے ٹیک آف کیا۔
یہ پرواز دوپہر 12 بجے شیڈول تھی اور افتتاحی پرواز 1 گھنٹہ 11 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔
فلائی جناح نے اپنی پہلی پرواز کے لیے رجسٹریشن AP-BOP کا حامل ایئر بس اے 320 محض 3 سال پرانا طیارہ استعمال کیا ہے۔
یہی طیارہ اسلام آباد میں تقریب کے بعد مہمان مسافروں کو واپس لے کر کراچی آئے گا۔
فلائی جناح کی کراچی سے اسلام آباد، لاہور اور پشاور کے لیے روزانہ براہِ راست پروازیں آپریٹ ہوں گی۔
کراچی اور کوئٹہ کے درمیان ہفتے میں 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد سے کے لیے کرایہ 13 ہزار 999 روپے رکھا گیا ہے۔
مسافروں کو 10 کلو گرام دستی سامان لے جانے کی اجازت ہو گی۔
فلائی جناح کی پرواز میں دورانِ سفر مسافروں کو انٹرٹینمنٹ کی سہولت مفت فراہم کی جائے گی۔
Comments are closed.