سزا پوری ہونے کے باوجود 5 سال سے قید برمی منشیات اسمگلر کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔
منشیات اسمگلنگ کیس میں قید برمی شہری ’ابراہیم کو کو‘ کو 5 سال بعد بالآخر اس کے ملک واپس بھیج دیا گیا۔
برمی منشیات اسمگلر پاکستان میں سزا مکمل ہونے کے باوجود 5 سال سے قید تھا۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ نے عملدرآمد رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروادی۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ابراہیم کو کو کی وزارت خارجہ کے ذریعے برمی شہریت کی تصدیق کی گئی، شہریت کی تصدیق ہونے پر اسے اس کے ملک روانہ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق برمی سفارت خانے نے ابراہیم کوکو کی سفری دستاویزات کا بندوبست کیا۔
Comments are closed.