منگل 11؍صفر المظفر 1445ھ29؍اگست 2023ء

سزا معطلی کے بعد نااہلی بھی ختم ہوچکی، بیرسٹر گوہر خان

تحریک انصاف کے وکیل گوہر خان نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس کی سزا معطلی کے بعد نااہلی بھی ختم ہوچکی۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کی سزا کی معطلی کے بعد ان کی نااہلی کی سزا بھی ختم ہوچکی ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے چیئرمین تحریک انصاف کی نااہلی کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

پی ٹی آئی وکیل نے یہ بھی کہا کہ ٹرائل کورٹ نےنااہلی کا کوئی ذکر نہیں کیا، الیکشن کمیشن نے غلط جواز بنا کر نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے، لگ نہیں رہا کہ الیکشن 90 روز کے اندر ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.