پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے استفسار کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سزا معطلی کہیں بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں کا نتیجہ تو نہیں؟
پی ٹی آئی چیئرمین کی سزا معطلی کے فیصلے پر ردعمل میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو این ار او کا طعنہ دینے والا اپنی اہلیہ کی طرف بھی نظر ڈال کر دیکھے۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کس کے لیے دوست اسلامی ملک سے این ار او مانگ رہی ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی ملک سے باہر جانے کے لیے منتیں کر رہے ہیں۔
پی ڈی ایم ترجمان نے مزید کہا کہ سوال اٹھایا کہ بشریٰ بی بی اسلام آباد کے فائیو اسٹار ہوٹل میں اسلامی ملک کی اہم شخصیت سے کیوں ملی؟
اُن کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے بھی اسلامی ملک کی اہم شخصیت سے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک سے باہر جانے کو تیار ہیں۔
حافظ حمد اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ آج میں ساری قوم کو بتادوں کہ عمران خان اب باہر جانے کےلیے منتیں کر رہا ہے۔
Comments are closed.