کراچی میں سی ٹی ڈی نے یونیورسٹی روڈ پر چھاپہ مار کر قتل کے مقدمے میں سزائے موت پانے والے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سکھر نے مفرور حالت میں موت کی سزا سنائی تھی۔
ملزم غلام حسین 1990ء میں پولیس میں سپاہی بھرتی ہوا تھا۔
ملزم غلام حسین نے 1994ء میں سکھر میں اپنے مخالف انور نامی شخص کو سرکاری ایس ایم جی سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
سی ٹی ڈی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا ہوا اور پھر مفرور ہو گیا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.